• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کوئی کنٹرول نہیں، اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں منافع خوروں پر کوئی کنٹرول نہیں اور انہوں نے آٹے چینی اور دال چاول کے نرخ بڑھانے کے بعد گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کر دیا۔

کراچی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہریوں کی چیخیں نکل گئیں، مہنگائی کے جن کو قابو کرنے والا مسیحا کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ 

آٹے، چینی اور دوسری اشیائے ضروریہ کے بعد اچانک گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

بازار میں خوردنی تیل کی قیمت میں فی لٹر 20سے 40روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

مقامی کمپنیوں کی جانب سے نرخ بڑھائے جانے کے بعد بیرون ملک سے آنے والے تیل کی قیمت میں بھی منافع خوروں نے من پسند اضافہ کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید