• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،اہلکار میچ دیکھتے رہے، ڈکیتی کے 2 ملزم حوالات توڑ کر فرار

لاہور(نمائندہ جنگ)اہلکار پاک بھارت میچ دیکھنے میں مصروف رہے،لاہور کے تھانہ لیاقت آباد کی حوالات میں بند ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں ملوث 2ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہوگئے۔ 

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملزمان کے فرار ہونے کا نوٹس لے لیا اور تھانہ کے ہیڈمحرر اور سنتری کو ملازمت سے معطل کر کے دونوں کیخلاف دفعہ 155 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ 

تھانہ لیاقت آباد انویسٹی گیشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نوید اور بابر اتوار کی شب 8بجے تھانے کی حوالات کی دیوار توڑ کر اس وقت فرار ہوئے جب تھانے کا تمام عملہ تھانے کے اندر ٹیلی ویژن پر پاک بھارت میچ دیکھ رہا تھا۔ 

اطلاع ملتے ہی سی سی پی اوجائے وقوعہ پر پہنچے۔

تازہ ترین