• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ٹیچرز یونین کا اساتذہ کو فوری کنوینس الاؤنس ادائیگی کا مطالبہ

لاہور(خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ سے اساتذہ کو فوری کنوینس الاؤنس ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ کورونا کے باعث سرکاری سکولوں کی بندش کے دوران اساتذہ کی تنخواہوں میں ان کے پے سکیل کے مطابق ساڑھے چھ ہزار سے ساڑھے سات ہزار روپے تک کٹوتی کی گئی ہے۔اس حوالےسے اساتذہ رہنمائوں نے کہا ہے کہ سکولز میں چھٹیاں کورونا کے باعث کی گئیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے بلانے پر سکولوں میں مختلف کاموں کےلیے آتے رہے ہیں ۔جبکہ سکول سربراہان بھی سکول آتے رہے ہیں۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کنوینس الاؤنس ادا کیا جائے ۔
لاہور سے مزید