• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے انتظامی افسران کے لئے پانچ روزہ تربیت کا انعقاد

پشاور(خصوصی نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے انتظامی افسران کے لئے پانچ روزتربیت کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد انتظامی افسران کی یونیورسٹی ایکٹ میں شامل قوانین ،یونیورسٹی سٹیچویٹس ،پیشہ ورانہ صلاحیات اور کمیونیکیشن مہارتوں سے متعلق استعداد کار اور آگاہی بڑھانا تھا، شرکاء میں اسٹیبلشمنٹ، فنانس،اکائونٹس،بجٹ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، لیگل سیل، میڈیا، اسٹیبلشمنٹ، ورکس، آئی ٹی اور ٹرانسپورٹ سیکشن کے افسران شامل تھے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سحر نورڈین فیکلٹی آف کیمیکل میکینکل اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتظامی افسران کا کردار یونیورسٹی کے اسٹریٹجک وژن اور اہداف کے حصول میں لازمی ہے، ایسی تربیت نہ صرف انتظامی افسران کی پروموشن بلکہ یونیورسٹی کی گڈ گورننس کیلئے بھی ناگزیرہے ۔
تازہ ترین