• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر نے پاک فوج کے جوانوں کی جشن مناتے ویڈیو شیئر کردی

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر جہاں ہر پاکستانی  نے اپنے اپنے انداز سے جیت کا جشن منایا وہیں پاک فوج کے جوانوں نے بھی پاکستان کی جیت پر خوب جشن منایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی فتح پر وردی میں ملبوس جوانوں کو جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ اسٹائل سے جشن مناتے ہوئے، ساتھ ہی انہوں نے ’پاک آرمی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ اتوار کو کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔

خاص رپورٹ سے مزید