جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا ترانہ ’جیو تو ایسے ‘ قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان بھر میں فتح کا ترانہ بن گیا۔
گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مں بھارت کیخلاف تاریخ ساز فتح کے بعد پاکستانی اپنے اپنے انداز سے جشن مناتے دکھائی دیے، کہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا تو کہیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
سوشل میڈیا پر بھی پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی صارفین نے ’جیو تو ایسے‘ کی مناسبت سے تبصرے کرنا شروع کردیے۔
کچھ صارفین نے جیت کے بعد کہا کہ اب ’جیو تو ایسے‘ ٹوئٹ کرنے کا وقت ہوگیا ہے تو کسی نے ’جیو تو ایسے‘ کے میوزک پر بھنگڑے بھی ڈالے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ جیو کا جیو تو ایسے سُن کر ویسے ہی خوشی ڈبل ہوجاتی ہے۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ یار بس آج جیو تو ایسے سننا ہے مجھے۔
ایک صارف نے تو میچ میں جیت کے بعد’جیو تو ایسے‘ سننے کے لیے جیو نیوز لگایا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔