• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی بٹ کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردِعمل

معروف پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب میں میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر کیے گئے ٹوئٹ پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔

احمد علی بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مریم نواز کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ اگر آپ کے پاپا ہوتے تو ابھی انڈیا میں پارٹی ہورہی ہوتی!‘

خیال رہے کہ مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب میں میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔

انہوں نے عمران خان کی وفاقی وزراء کے ہمراہ میچ دیکھتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ملک میں خلقِ خدا بھوک، مہنگائی اور نا اہلی سے مر رہی ہے اور ان کو دیکھو!‘

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں یہ  بھی کہا کہ ’بے ضمیری اور بے حسی کا اگر چہرہ ہوتا تو ایسا ہوتا۔‘

واضح رہے کہ عمران خان کی پاک بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا تاریخی میچ اپنے وفاقی وزیروں اور مشیروں کے ساتھ دیکھتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اتوار کی شام جہاں پاکستانی عوام پاک بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ کے بخار میں مبتلا تھی وہیں 1992ء ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑی، وزیر اعظم عمران خان نے بھی بھر پور دلچسپی کے ساتھ میچ دیکھا۔

تازہ ترین