• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مسلم ٹیچر پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر ملازمت سےفارغ

بھارت میں مسلمان ٹیچر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر ملازمت سےفارغ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں مسلمان خاتون ٹیچر نے پاکستان کی جیت کا اسٹیٹس واٹس ایپ پر اپ لوڈ کیا تھا۔

مسلمان ٹیچر نفیسہ عطاری نے اپنے اسٹیٹس پر میچ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم جیت گئے۔

خیال رہے کہ اتوار کو کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی ۔

شکست کے بعد ماضی کی کامیابیوں کے نشے میں چور بھارتی ماہرین کی توپوں کا رُخ اپنے ہی کھلاڑیوں کی جانب ہوگیا تھا، بھارتی عوام بھی سوشل میڈیا پر کوہلی الیون کا بینڈ بجانے میں مصروف رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید