پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا جہاں ان کے اہم بولر لوکی فرگوسن ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لوکی فرگوسن انجری کا شکار ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے۔
ان کی جگہ پر فاسٹ بولر ایڈم مِلن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔