• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں طوفانی بارش اور تودے گرنے سے تباہی

سکرامنٹو ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں طوفان نے تباہی مچا دی ہے جس کے باعث تیز بارش کے دوران تودے گرنے کے کئی واقعات پیش آئے۔ سان فرانسسکو میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سکرامنٹو شہر میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جہاں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔متاثرہ علاقوں میںایمرجنسی نافذ کرکے امداد کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین