• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان کوخطرے کی صورت میں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ آنے کی اپیل

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے ہیلتھ بورڈ گریٹر گلاسگو کے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایمرجنسی اور ایکسیڈنٹ ڈیپارٹمنٹ میں صرف اسی وقت علاج کے لیے آئیں جبکہ ان کی جان کی سلامتی کو خطرہ ہو، بصورت دیگر ان کواین ایچ ایس24کو111پر فون کرنا چاہیے جو ان کو صورت حال اور ضرورت کے مطابق مدد فراہم کریں گے۔ اس اپیل کی ضرورت اس وجہ سے پیش آئی ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایمرجنسی اور ایکسیڈنٹ میں آنے والے32فیصد مریضوں کی تعداد بالکل معمولی زخموں والے افراد پر مشتمل تھی۔ واضح رہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس کا نظام اس وقت کئی مقامات پر زبردست دبائو کا شکار ہے۔ انہیں عملے اور بستروں کی کمی کا سامنا ہے اور کئی دیگر بیماریوں مثلاً کیسز وغیرہ کی تشخیص میں تاخیر ہورہی ہے۔ صورت حال کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے لنارکشائر اور بارڈز کے ہیلتھ بورڈز نے فوج سے مدد طلب کر رکھی ہے جبکہ ایبرڈین کے گرپین بورڈ نے بھی اب فوج سے مدد مانگ لی ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس نے برطانیہ کی فلاحی ریاست میں ایک شاندار کردار ادا کیا ہے لیکن اس وقت وہ کورونا کی وجہ سے اپنی تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہی ہے۔
تازہ ترین