• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائجیریا، نماز فجر کے دوران مسجد پر حملہ، 18 شہید

ابوجا (جنگ نیوز ) نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک مسجد کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18نمازی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کے علاقے مزاکوکا کی ایک مسجد میں نماز فجر کے دوران مسلح افراد گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ مسجد میں فائرنگ سے پیش امام سمیت 18نمازی شہید اور 4زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں کا تعلق شدت پسند گروپ فولانی سے بتایا جاتا ہے جو اس سے قبل بھی گاؤں پر حملوں اور لوٹ مار میں ملوث رہے ہیں۔نائیجر پولیس کا کہنا ہے کہ فولانی گروپ کے شدت پسندوں اور مقامی دیہاتوں کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آرہا تھا اور یہ واقعہ اسی تنازعے کا شاخسانہ ہے۔مسلح حملہ آور فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگئے جن کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کیا ۔

تازہ ترین