• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے وینٹی لیٹر پر، ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی، سراج الحق

سوات (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہاہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا کر قرضوں تلے ڈبودیا ہے۔ تمام ادارے وینٹی لیٹر پرہیں اورملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔70سال سے یہی چور،ڈاکوں،لٹیرے اور وڈیرے عوام کو الیکشن مہم میں سبز باغ دکھا کر لوٹتے آرہے ہیں،اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عمران خان طرح طرح کے پروپیگنڈوں سے عوام کو بے وقوف بنار ہے ہیں،سوات اور خصوصاًملک پر ایسے نالائق لوگ مسلط ہیں جنہیں آکسیجن اورسی این جی میں فرق معلوم نہیں،موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہزاروں ڈگری ہولڈرز بے روز گا ر پھر رہے ہیں،وزیرا ور مشیرملک کا خزانہ کھنگالنے میں لگے ہوئے ہیں،ان نااہلو ں،چوروں لٹیروں اور ڈاکوؤں سے چھٹکارا حاصل کرنے،ایک کروڑ نوکریوں کا حساب مانگنے اور حکومتی ایوانوں کو ہلانے کیلئے جے آئی یوتھ کے نوجوان31 اکتوبر کوڈی چوک میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرنے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے المرکزالاسلامی سنگوٹہ (سوات)میں تربیتی اجتماع اورتحصیل امراء کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبد الواسع،حمیدالحق،ڈاکٹر خالد فاروق،ڈاکٹر فضل سبحان نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں کو آئی ایم ایف،کرپشن اور امریکی غلامی کے علاوہ کچھ کرنا نہیں آتا،پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔جماعت اسلامی کو جب بھی اور جہاں بھی عوام نے موقع دیا ہے توحقیقی معنوں میں ملک وقوم کی بے لوث خدمت کی ہے ۔

تازہ ترین