• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے اراضی کیس میں ملزمان کی ریلیف کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاوید اشرف قاضی وغیرہ کے خلاف ریلوے اراضی کیس میں ملزمان کی طرف سے نیب آرڈیننس کے تحت ریلیف کی درخواستوں میں نیب سے جواب طلب کرلیا گیا۔ منگل کو دوران سماعت ریفرنس کے ملزمان سابق وزیر ریلوے جاوید اشرف قاضی،سابق چیئرمین ریلوے بورڈ سعید ، سابق جی ایم ریلوے حامد حسن ، خورشید احمد، اختر علی، عبدالغفار اور دیگر نے نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ نیب آرڈیننس کے بعد نیب کورٹ کا دائرہ اختیار ختم ہو جاتا ہے، بری کیا جائے۔ عدالت نے درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئےمزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔واضع رہے کہ ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو چیلنج کیا ہے۔
تازہ ترین