• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بوائز سکول کی بلڈنگ میں منتقل کیاجائے،وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کو درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر) قاسم بیلہ کے علاقہ عوامی ہیلپ لائن پی پی 212نوجوان گروپ کے نائب صدر ملک نوید احمد بھپلا نے وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کے چیئرمین ملتان طاہر حمید قریشی کو قاسم بیلہ میں 2سال سے بند گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو بحال نہ کئے جانے پر درخواست دے دی ہے ، درخواست میں کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہت سی انتظامی رکاوٹ کے باعث ہے، عوام الناس کے پرزور مطالبے پر یہ بلڈنگ بوائز ہائی سکول کے لئے مخصوص کردی جائے اور بوائز ہائی سکول کی بلڈنگ لڑکیوں کے لئے مخصوص کی جائے تاکہ علاقہ کے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرسکیں۔
تازہ ترین