• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ہفتوں میں بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیری بچے گرفتار کیئے: الطاف حسین وانی

حریت رہنما الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 2 ہفتوں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں نوجوان اور کم عمر بچے گرفتار کیئے گئے ہیں۔

بھارت کے خلاف آج 27 اکتوبر کو منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقع پر حریت رہنما الطاف حسین وانی نے بیان جاری کیا ہے۔

حریت رہنما کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے آئے روز ماورائے عدالت قتل کیئے جا رہے ہیں۔

الطاف حسین وانی نے یہ بھی کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے جموں کشمیر پر حملہ کر کے قبضہ کیا تھا، کشمیری جدوجہدِ آزادی جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین