• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید دلجیت دوسانجھ کے جنون میں مبتلا

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ ثناء جاوید بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے گانے کے جنون میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنانے والی اداکارہ ثناء جاوید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور ثناء جاوید نے اپنے آنے والے پروجیکٹ سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔


ثناء جاوید کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میک اپ روم میں تیار ہو رہی ہیں اور ساتھ میں دلجیت دوسانجھ کا گانا ’ تیرا نی میں لَو‘ سُن رہی ہیں۔

ثناء جاوید کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’وہ واضح طور پر اس گانے کے جنون میں مبتلا ہو گئی ہیں۔‘

تازہ ترین