• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ریفرنس، زرداری پر کل فرد جرم عائد نہیں ہوگی

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں کل فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے سابق صدر کے خلاف نیب ریفرنس پر حکم امتناع جاری کیا۔

عدالتی حکم امتناع کے سبب آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں کل فرد جرم عائد نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے خلاف 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت کا بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں آصف زرداری نے عدالتِ عالیہ سے احتساب عدالت کو چارج فریم کرنے سے روکنے کی استدعا کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ احتساب عدالت کا 14 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور نیب ریفرنس سے بری کیا جائے۔


تازہ ترین