• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم میچ میں ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز پانے پر بہت خوش ہوں: حارث رؤف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ وہ اہم میچ میں ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز پانے پر بہت خوش ہیں۔

حارث رؤف نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی ’وِننگ سیلفی‘ شیئر کی۔

فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئٹ میں اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹیم گرین مؤثر طریقے سے قوم کی توقعات پر پورا اُتری اور کرکٹ کے سب سے سنسنی خیز مقابلے میں بلیک کیپس کے خلاف زبردست فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز حاصل کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں۔‘

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹاپ 20 بولرز میں آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے دوسرے گروپ میچ میں حارث رؤف نے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین