• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ یونیورسٹی میں تدریسی عملے، طلبہ پر جینز پہننے پر پابندی

سعودی عرب کی جدہ یونیورسٹی میں تدریسی عملے اور طلبہ پر جینز پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق  یونیورسٹی کےاحاطےمیں مناسب لباس پہننا ضروری ہے۔

جدہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی  تنگ، پھٹی پتلون، نیکر اور اس زمرے کے  ملبوسات میں آنا منع ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو یہ حکم سعودی ثقافت کی پاسداری کی وجہ سے دیا گیا۔

تازہ ترین