• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایساف کنٹینرز کلیئرنس، کسٹم افسران کی سروس ٹریبونل فیصلے کیخلاف اپیل مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے 2010 میں ایساف کے نام پر کنٹینرز کلیئر کرنے پر برطرف کسٹم افسران کی سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو 2010 میں ایساف کے نام پر کنٹینرز کلیئر کرنے والے برطرف کسٹم افسران کی اپیل کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے آپ نے افغان قونصلیٹ کے نام پر کیسے کلیئرنس دے دی، کرپشن کرنے والے سب کسٹم افسران ہی تھے ، کوئی باہر سے تو نہیں آیا، بہتی گنگا میں سب نے ہاتھ دھویا ہے، کسٹم حکام نے بتایا کہ نعمت اللہ علوی اور امین فاروقی نے ایساف کنٹینرز کو غیر قانونی طور پر کلیئرنس دی، سپریم کورٹ نے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی، کسٹم افسران کی ملازمت سے برطرفی کے خلاف سروس ٹریبونل نے بھی درخواست مسترد کردی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید