• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید عبدالرشید اور لیاری کے عوام پر حملہ قابل مذمت ہے، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہےکہ لیاری کے عوام کے لیے پانی کی بحالی کی کوششوں پر جماعت اسلامی کے ایم پی اے سید عبد الرشید‘ ان کے ساتھیوں اور لیاری کی ماؤں، بہنوں پر شر پسندوں اور غنڈوں کا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پولیس کی ذمہ داری ہے کہ حملہ کرنے والوں کو تحفظ دینے کے بجائے لیاری کے عوام کا تحفظ یقینی بنائے،فوری طور پر غوثیہ کالونی کے لیے پانی کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں، سید عبد الرشید پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے، سید عبد الرشید نے لیاری سمیت پورے کراچی کے عوام کے لیے اسمبلی میں مقدمہ لڑا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مظاہرے میں حملے میں زخمی ہونے والوں سمیت لیاری کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید