کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے کے ایم سی کے تحت آنے والے پارک، کھیل کے میدانوں پر قبضے کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تمام پارک بحال کرنے کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ کے ایم سی کے تحت آنے والے پارک، کھیل کے میدانوں پر قبضے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو تمام پارک بحال کرنے کی ہدایت کردی۔ عداکت نے حکم نامے میں کہا ئے کہ کے ایم سی اپنے تمام پارک، کھیل کے میدان بحال کرے۔ پارکوں، کھیل کے میدانوں میں شہریوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔ عدات نے کے ایم سی کو گٹر باغیچہ پارک سے قبضے ختم کرانے کی بھی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ گٹر باغیچہ پارک بحال کیا جائے۔