• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ سے تجاوزات ہٹائی جائیں، مراد علی شاہ کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ہدایت، کراچی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنایا جائے اور سہراب گوٹھ سے تجاوزات ہٹائی جائیں ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی اے ڈی پی کے تحت 14.67 ارب روپے کے میگا پراجیکٹس کے تحت شروع کی گئی 19 اسکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ، جن میں 7.1 ارب روپے کی 6 جاری اور 7.57 ارب روپے کی 13 نئی اسکیمیں شامل ہیں ۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کہ وہ ذاتی طورپر کام کی رفتار اور معیار کی نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 7.1 بلین روپے کی میگا اسکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو انڈر پاس سب میرین چورنگی کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم انڈر پاس ہے جو کلفٹن اور ڈیفنس ایریا کے درمیان میں واقع ہے، اس لیے اسے دلکش اور خوبصورت ہونا چاہیے۔

تازہ ترین