• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، گیس اسٹیشنوں پر سائبر حملے، ایندھن کی فروخت بری طرح متاثر

تہران (جنگ نیوز )ایران میں گیس اسٹیشنز پر سائبر حملوں سے ایندھن کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے، ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے کہا کہ ملک بھر میں ہر گیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا اور سائبر حملے کا مقصد لوگوں میں بے چینی اور انتشار پیدا کرنا تھا، تفصیلات کےمطابق ایران میں منگل کو گیس اسٹیشنوں اور بل بورڈز کو بڑے پیمانے پر سائبر حملے کا نشانہ بنا یا گیا۔ اس سے ایندھن کی فروخت متاثر ہوئی، بل بورڈز پر حکومت مخالف پیغامات نشر ہونے لگے جن میں آیت اللہ خامنہ ای کو چیلنج کیا گیا تھا۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز ملک بھر میں گیس اسٹیشنوں پر سائبر حملے ہوئے، جس کی وجہ سے بعض گیس اسٹیشنوں پر ایندھن کی فروخت رک گئی۔

تازہ ترین