• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنانی وزیر کے سفارتی آداب کے منافی بیان پر سعودی عرب کا احتجاج

لاہور(نیٹ نیوز) سعودی وزارت خارجہ نے مملکت اور عرب اتحاد برائے یمن میں شامل ممالک کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات جورج قرداحی کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ’ لبنانی وزیراطلاعات نے سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد برائے یمن کے مشن کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے، وہ افسوسناک ہے‘۔ ’لبنانی وزیر نے مملکت سمیت عرب اتحاد برائے یمن میں شامل تمام ممالک کی توہین کی ہے۔ انہوں نے حوثی دہشت گردوں کی واضح جانبداری کی ہے جبکہ انھوں نے خطے کےامن واستحکام کو خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔
تازہ ترین