• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ایئربیس واقعے میں 2 افراد دوبارہ گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی رائل ایئرفورس فیئر فورڈ واقعے میں پولیس نے دو افراد کو ایرانی انٹیلی جنس کی معاونت کے الزام میں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد میں ایک 25 سال کا شخص برطانیہ اور ایران کی دوہری شہریت رکھتا ہے۔

گلوسٹر شائر میں امریکی ایئربیس کے قریب مشکوک سرگرمیوں کے باعث کئی گھروں کو خالی کرالیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ایئر بیس کے قریب تین گاڑیوں سے پیٹرول برآمد ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید