• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے سیمینار اور واک

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلیک ڈے سیمینار اورواک کا اہتما کیا گیا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دے گا، کشمیری اپنے خون کی آبیاری سے جذبہ حریت کو جاری رکھے ہوئے ہیں انشااللہ ظلم کی سیاہ رات ضرور ختم ہو گی، ڈاکٹر رشید احمدنے کہا کہ انگریز نےبرصغیر کے سماجی ڈھانچے کو منتشر کردیا، عمرانی معاہدات توڑدیئے،یہاں کی اقوام کو قومیت اور مذہب کے نام پر لڑایا، کشمیری عوام کو شعوری بنیادوں پر حقوق آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے اور کشمیر کی عوام سے ملی محبت کا تقاضا بھی ہے،سیمینار کے اختتام پریکجہتی واک کی گئی،اس موقع پر ڈین ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر عثمان جمشید، مرزا عبدالقیوم،ڈاکٹر عابد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تازہ ترین