• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا کو ایک اور شکست


اسپینش فٹ بال لیگ (لالیگا) میں بارسلونا کو ایک اور شکست ہوگئی، رائیو ویلکانو نے اُسے ایک صفر سے مات دی۔

بارسلونا اور رائیو ویلکانو کے درمیان میچ میں تمام وقت بارسلونا کا پلہ بھاری رہا جس کے کھلاڑیوں نے زیادہ تر وقت گیند اپنے پاس رکھی مگر وہ حریف ٹیم کے گول کیپر کو چکمہ نہ دے سکے۔

رائیو ویلکانو کے جو فلکاؤ نے فیصلہ کن گول کھیل کے پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں اسکور کیا۔

میچ کے بقیہ وقت میں بارسلونا کی ٹیم خسارہ پورا کرنے میں ناکام رہی، لیگ میں یہ بارسلونا کی تیسری ناکامی تھی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین