• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کی والدہ اور بہن نے شادی کی شاپنگ شروع کردی

بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف کی والدہ اور بہن نے شادی کی شاپنگ شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ دسمبر میں  راجستھان میں شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پاپرازی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں کترینہ کیف کی والدہ اور بہن کو شاپنگ مال سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کترینہ کیف کی بہن کے ہاتھ میں شاپنگ بیگ بھی ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کے  لیے ملبوسات خریدنے آئی تھیں۔


یاد رہے کہ کترینہ کیف کی وکی کوشل کے ساتھ ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں 2019 سے زیرِ گردش ہیں جبکہ چند ماہ قبل یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ دونوں نے منگنی کرلی ہے۔

تاہم کترینہ کے ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روکا (منگنی) کی کوئی تقریب نہیں ہوئی اور اداکارہ ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کے لیے جارہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید