• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی سالگرہ، لیگی کارکنان کی مبارکبادیں

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ٹوئٹر پر نون لیگ کی ایم پی ایز اور کارکنان بڑی تعداد میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

مریم نواز 28 اکتوبر 1973 میں پیدا ہوئیں، 2013 میں انہوں نے اپنے والد میاں نواز شریف اور بعد ازاں ضمنی انتخابات میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی انتخابی مہم بھی چلائی۔

مریم نواز  25 جولائی، 2018 کو ہونے والے الیکشن میں 127 اور پی پی 173 سے مسلم لیگ نون کی جانب سے امیدوار تھیں تاہم عدالت سے نااہل ہونے کے بعد وہ الیکشن نہیں لڑسکیں۔

مریم نواز چئیر پرسن آف شریف ٹرسٹ، شریف میڈیکل سٹی اور شریف ایجوکیشن انسٹیٹیوس کےعہدوں پر بھی فائز رہیں۔

مریم نواز 1992 میں کیپٹن (ر) صفدر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

ٹوئٹر پر لیگی کارکنان اپنی لیڈر کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور اسی مناسبت سے مختلف ٹرینڈز بھی پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ہیں۔

لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں ایک دلیر، بہادر، عاجز اور انتہائی شفیق لیڈر مریم نواز کی کارکن ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ مریم نواز کی رہنمائی میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔میری طرف سے میری لیڈر اور مستقبل کی وزیراعظم کو بہت بہت ذیادہ سالگرہ مبارک۔ اللہ آپکو زندگی کے ہر قدم پر کامیاب کرے۔

خاص رپورٹ سے مزید