• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل 3 گھنٹے برف میں رہنے کا عالمی ریکارڈ


یوربین ملک لیتھوانیا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے مسلسل تین گھنٹے برف میں رہ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

ویلرجان رومانوسکی نامی شخص گردن سے لے کر پاؤں تک برف سے بھرے شیشے کے کنٹینر میں مسلسل 3گھنٹے 1منٹ تک کھڑا رہا اور عالمی ریکارڈ قائم کر کے اپنا نام گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر والیا۔

ویلرجان رومانوسکی نے  یہ ورلڈ ریکارڈ لیتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیس کے ایک چوراہے پر انجام دیا ہے جہاں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عملے سمیت ہزاروں افراد نے یہ منظر دیکھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سال دسمبر 2020ء میں طویل وقت تک برف میں بیٹھے رہنے کا عالمی ریکارڈ فرانسیسی شہری رامین وانڈن ڈوراپ نے 2 گھنٹے 35 منٹ تک مسلسل برف میں بیٹھ کر بنایا تھا۔

تازہ ترین