• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 3550 روپے کم ہوگئی


ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 550 روپے نیچے آگئی۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 3 ہزار 438 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 13 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 802 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین