• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف، اداکار وکی کوشل کی شادی کے چرچے، بھارتی میڈیا کی متضاد رپورٹس


کیا بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کررہی ہیں؟ اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں متضاد رپورٹس گردش کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا انٹرٹینمنٹ ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ دسمبر میں وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، شادی کی تقریب راجستھان میں ایک شاہی محل میں ہوگی۔

شادی کی تقریب کے ملبوسات معروف ڈیزائنر سبیاساچی ڈیزائن کررہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ ٹائمزکا دعویٰ ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی 18 اگست کو منگنی ہوچکی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف نے شادی کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

اب تک کترینہ اور نہ ہی وکی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شادی کے دعوت نامے تقسیم کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین