• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں ایکسائز پولیس اہلکار سمیت 4افراد جاں بحق

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)مختلف حادثات میں ایکسائزپولیس اہلکار سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے غوثیہ چڑھائی کے قریب آئل ٹینکر دوسرے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ایس ایچ او خان نواز کے مطابق ایکسائز پولیس کے اہلکار آئل ٹینکر کو ایک کاروائی میں پکڑ حیدر آباد سے کراچی لا رہے تھے کہ اس دوران آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دوسرے آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا جسکے نتیجے میں ایکسائز پولیس اہلکار ارشد اور ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق  ہو گئے جبکہ ایک شخص عبدالسلام زخمی ہو گیا۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سبزی منڈی کے قریب بس کی ٹکر سے 28سالہ پیلاج جاں بحق ہو گیا۔ماڑی پور تھانے کی حدود جمالی گوٹھ ناصر ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے 20سالہ سیف اللہ ولد اختر علی جاں بحق ہو گیا۔ 
تازہ ترین