• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، برطرف پولیس اہلکار کی اپیل پر سروس ٹریبونل کا فیصلہ معطل

کراچی(این این آئی/اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے کم عمر بچے کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے والے برطرف پولیس اہلکار کی اپیل پر سروس ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا۔ جمعرات کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ کے روبرو کم عمر بچے کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے والے برطرف پولیس اہلکار کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا۔ سروس ٹربیونل نے انسپکٹر یعقوب کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صولت رضوی نے موقف دیا کہ کم عمر بچے علی شاہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ آئی جی سندھ پولیس نے تفتیشی افسر کی پہلے تنزلی بعد میں برطرف کردیا تھا۔ سروس ٹربیونل نے برطرف تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سروس ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق کارروائی کا اختیار ڈی آئی جی کے پاس ہے۔ آئی جی سندھ ادارے کا سربراہ ہے اس کارروائی کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین