کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفد نے نامزد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور سعید احمد ہاشمی کی قیادت میں جمعرات کو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔