وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی بی،ڈی جی ایف آئی اے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
قومی سلامتی اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں داخلی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔