• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ثقلین مشتاق کی بولنگ پر بابراعظم کی بیٹنگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم نے افغانستانی اسپن اٹیک کے خلاف کمر کس لی۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ آف اسپنر دوسرا کے موجد اور کوچ ثقلین مشتاق نے خود بولنگ کروا کر بابراعظم کو پریکٹس کروائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیٹ پریکٹس کے دوران ثقلین مشتاق قومی کپتان کو اپنی بولنگ پر پریکٹس کروارہے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔

پاکستان کی اس اہم ترین میچ میں فتح سے سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہوجائےگی، میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین