• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں، مسئلہ حل کریں، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمران اپنی انا ختم کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کریں اور خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں، حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو کیونکہ سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے،حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی ، امن کے سوا کوئی چارہ نہیں ،ساری صورتحال میں نقصان صرف ملک کا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان شہید ہو رہے ہیں، راستوں کی بندش سے لوگ ایمبولینسوں میں مر رہے ہیں وہ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں، شہیدوں کی بیواؤں اور بچوں سے کوئی جا کر پوچھے کہ وہ کس کرب میں ہیں۔

تازہ ترین