این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے لیے حکمران جماعت تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 133 لاہور سے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد ان کی کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات بھی مستر د کردیے گئے۔
ریٹرننگ امیدوار نے پی ٹی آئی کے میاں بیوی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے کاغذات نامزدگی کا تجویز کنندہ حلقے کا نہیں تھا۔