• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ سسٹم کو ہیک کرلیا،مالی نظام جام

ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ سسٹم کو ہیک کرلیا


لاہور،کراچی(مانیٹرنگ سیل،اسٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی نے کہا کہ ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ والے سسٹم کو ہیک کرلیا ہے، نیشنل بینک پر ایف بی آر جیسا سائبر اٹیک ہوا ہے، اسلئے بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہیکرز نیشنل بینک کے مین سرور میں گھسنے میں کامیاب نہ ہوسکے،تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں،اسٹیٹ بینک، ایف بی آر ،این بی پی اور نجی کمپنیز کے آئی ٹی ماہرین نظام بحال کر رہے ہیں،امید ہے کل تک کامیاب ہوجائیں گے۔

تازہ ترین