فیصل آباد( خبر نگارخصوصی ) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا شرجیل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رکن راجہ ریاض احمد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت کی نوید ہے ۔ اب فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کا نام لینے والابھی کوئی نہیں رہا ۔ راجہ ریاض احمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ عوام اب کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور تبدیلی کے خواہشمند ہیں ۔ 20 مئی کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہونیوالا جلسہ کرپٹ سیاستدانوں کی آنکھیں کھول دے گا ۔