فیصل آباد (خبر نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا اجلاس میاں ہاؤس گلبرگ میں میاں محمدطیب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے بنیادی ونظریاتی اراکین نے شرکت کی۔ شرکا نے راجہ ریاض احمدکی تحریک انصاف میں شمولیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اورکہاکہ لوٹوں اور لٹیروں کو تحریک انصاف کی صفوں میں گھسنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔