دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، جس کی تباہ کاریاں کم ہو گئی ہیں، تاہم اس کے مریضوں اور اموات میں اب بھی اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 کروڑ 72 لاکھ 24 ہزار 263 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 50 لاکھ 12 ہزار 379 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 82 لاکھ 77 ہزار 515 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 73 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 369 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 66 ہزار 117 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 970 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 58 ہزار 219 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 42 لاکھ 73 ہزار 300 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 7 ہزار 764 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 4 ہزار 94 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 558 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 90 لاکھ 19 ہزار 962 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 38 ہزار 538 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 85 لاکھ 13 ہزار 790 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 70 ہزار 410 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 80 لاکھ 9 ہزار 40 ہو چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 17 ہزار 671 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 71 لاکھ 60 ہزار 548 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 126 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 59 لاکھ 16 ہزار 211 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 942 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 88 ہزار 259 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اسپین اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 87 ہزار 368 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 50 لاکھ 11 ہزار 148 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 55 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 793 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 571 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 113 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 97 ہزار 151 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 733 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 594 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 52 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 449 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار 78 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 94 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 402 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 21 ہزار 535 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 192 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 7 لاکھ 99 ہزار 170 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 10 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 198 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 16 ہزار 932 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔