وزیراعظم کے نمائندے خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے علماء میٹنگ سے کسی کو باہر نہیں بھیجا تھا۔
ایک بیان میں طاہر اشرفی نے استفسار کیا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور میں اس میٹنگ میں تھے ہی نہیں تو وزیراعظم ہمیں باہر کیسے بھیج سکتے ہیں؟
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے علماء کرام نے فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی میں ملنے سے انکار کیا تھا۔
اس پر طاہر اشرفی نے کہا کہ ہماری منزل ایک ہے اور وہ امن ہے، اگر ان کی شکل کسی کو اچھی نہیں لگتی تو وہ خود ساختہ نظر بندی اختیار کرلیتے ہیں۔