• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اداروں کو اونے پونے بیچنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو اونے پونے بیچنے کی سازشیں ہو رہی ہیں،پولیس ریفارمز ، ترقیاتی منصوبوں ، سی پیک پر پی ٹی آئی دور میں کوئی پیش رفت نہیں،جھوٹ اور لوٹ مار حکمران اشرافیہ کی سیاست کا وطیرہ ہے،پی ٹی آئی کے سوا تین سال یوٹرنز، مہنگائی، بے روزگاری اور مافیاز کے نام رہے،قومی اداروں کو اونے پونے بیچنے کی سازشیں ہو رہی ہیں،موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے ہرادارے کو تباہ کیا ہے، پولیس ریفارمز ، ترقیاتی منصوبوں ، سی پیک پر پی ٹی آئی کے دور میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
تازہ ترین