• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نے بھارت کی شکست کو ’اچھی خبر‘ قرار دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کو اچھی خبر قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’شکر ہے آج کوئی تو اچھی خبر آئی، انڈیا بائے بائے۔‘

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ’سنجیدہ نوٹ پر مجھے لگتا ہے کہ بھارتی کرکٹ میں تنوع کا فقدان ہے، اُن کی بہت زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ کی وجہ سے اُن کی انٹرنیشنل کرکٹ خراب ہو رہی ہے۔‘

اُنہوں نے بھارت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔

تازہ ترین