پاکستان میں چینی کی قیمت ملک کی تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے بڑھ کر 119 روپے ہوگئی ہے جبکہ ہول سیلز میں چینی کی قیمت 121 روپے ہوگئی ہے۔
عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ ریٹل سطح پر فی کلو چینی کی قیمت 125 سے 130 روپے ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹی سی پی کی چینی یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے منگوائی گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی قیمت ہول سیلز بھاؤ پر اثر انداز نہیں ہوتی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرے، ورنہ کرشنگ شروع ہونے تک چینی کا ریٹ مزید بڑھ جائے گا۔