• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کا 74واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا


گلگت بلتستان کا 74واں یومِ آزادی پورے گلگت بلتستان میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے روایتی دھنوں پر رقص کیا، تقاریر کیں، ڈرامے اور نغمے بھی پیش کیے۔

ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرنے کی خوشی میں گلگت بلتستان میں یکم نومبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب گلگت میں یادگار شہداء چنار باغ میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر، وزیراعلیٰ، اسپیکر جی بی اسمبلی، فورس کمانڈر ایف سی این اے اور دیگر نے شرکت کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ تقریب میں اسکول کے طلباء نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔

ضلع دیامر میں ماڈل بوائز ہائی اسکول چلاس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،  جس میں طلبہ نے روایتی دھنوں پر رقص کیا اور گلگت بلتستان کی آزادی پر تقاریر، ڈرامے اور نغمے بھی پیش کیے۔

ضلع استور میں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

مرکزی تقریب ماڈل اسکول میں منعقد ہوئی جہاں جشن آزادی کی ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والی تقریبات پولو میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔

غذر سمیت چھوٹے بڑے مقامات پر بھی یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

تازہ ترین